کھچڑی نے چور کو پکڑوا دیا، مگر کیسے ؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے
لاہور(ویب ڈیسک)پڑوسی ملک بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں جوکہ کافی حیران کُن ہوتے ہیں،
اب حال ہی میں بھارت میں کھچڑی کی وجہ سے چور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔بھارتی ریاست آسام میں چوری کا انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب چور کو واردات کے دوران بھوک لگی.
اور وہ اپنے لیے کھچڑی پکانے لگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے ایک گھر میں چوری کا دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا
کہ جب گھر کے مالکان گھر سے دور تھے اور چور اُن کے گھر میں گُھس گیا۔واردات کے دوران چور کو بھوک لگنے لگی اور وہ چوری چھوڑ کر کچن میں جاکر کھچڑی پکانے لگا، جیسے ہی کچن سے برتنوں کی آواز آئی تو پڑوسیوں کو معلوم ہوا
کہ گھر میں چور گُھس آیا ہے۔چور کو کھچڑی پکانا اس قدر مہنگی پڑی کہ پولیس نے موقع پر آکر اُسے گرفتار کرلیا تاہم بعدازاں پولیس نے بھوکے چور کو گرما گرم کھانا بھی پیش کیا تاکہ وہ اپنا پیٹ بھر سکے۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’کھچڑی ویسے تو بہت مفید ہے لیکن واردات کے دوران کھچڑی پکانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔‘
اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔