ویڈیو چند منٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(ویب ڈیسک) گیس کی بندش ملک کے طول و عرض میں جاری ہے ، جب کھانا پکانے کا وقت ہو اور گیس غائب ہو تو حکومت و اداروں کو کیا کچھ کہا جاتا ہو گا
آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ مگر گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دنوں میں کراچی کی ایک
فیملی نے کچھ ایسا کام کر ڈالا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو ہنسی کا ایک طوفان آ گیا۔ اس فیملی کا تعلق ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کراچی سے ہے۔
بظاہر یہی لگتا ہے کہ ویڈیو ایک خاص مقصد یعنی تفریح کی غرض سے بنائی گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ پوری فیملی کچن میں چولہے کے سامنے اکٹھے ہو کر گیس آنے کی ’باجماعت‘ دعا مانگتے ہیں اور پھر خاتون خانہ چولہے کو دیا سلائی دکھاتی ہے
اور چولہا جل اٹھتا ہے جس پر پوری فیملی خوشی سے اچھل کود کرنے لگتی ہے۔
یہ ویڈیو سمیر میر شیخ نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔