in

وہ وقت جب قادر خان نے ایک فلم کے ڈائیلاگز لکھے تو پروڈیوسر اتنا خوش ہوا کہ اپنا سونے کا بریسلٹ، گھر کا ٹی وی سیٹ تک اٹھا کر دے دیا

وہ وقت جب قادر خان نے ایک فلم کے ڈائیلاگز لکھے تو پروڈیوسر اتنا خوش ہوا کہ اپنا سونے کا بریسلٹ، گھر کا ٹی وی سیٹ تک اٹھا کر دے دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار قادر خان کو برصغیر میں لوگ ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ وہ نہ صرف ورسٹائل اداکار تھے بلکہ ایک بہترین لکھاری بھی تھے۔سنہ 1937 میں کابل میں پیدا ہونے والے قادر خان نے بالی ووڈ میں

ولن، کامیڈین، سائڈ ہیرو سمیت متعدد کردار نبھائے ۔ وہ اداکاری سے پہلے فلموں کے مکالمے بھی لکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی جب کہ 250 فلموں کے ڈائیلاگز لکھے۔

آج قادر خان کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔ ان کا انتقال 31 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنہ 1974 میں بننے والی فلم “روٹی” کے ڈائیلاگز بھی قادر خان نے لکھے تھے۔

اس میں راجیش کھنہ اور ممتازنے اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم ساز منموہن دیسائی نے اس فلم کے مکالمے لکھوانے کیلئے قادر خان کا انتخاب کیا اور ان پر واضح کردیا کہ ایسے ڈائیلاگز لکھو جن پر تالی ملے ،

اگر ڈائیلاگ اچھے نہ ہوئے تو انہیں پھاڑ کر نالی میں پھینک دیا جائے گا۔قادر خان نے پوری رات بیٹھ کر فلم کا کلائمیکس لکھا اور صبح منموہن دیسائی کو دکھانے گئے تو وہ خوشی سے اچھل پڑے۔

انہیں یہ ڈائیلاگز اتنے پسند آئے کہ خوشی میں اپنے ہاتھ میں پہنا ہوا سونے کا بریسلٹ قادر خان کو دے دیا، اس کے ساتھ 25 ہزار روپے کیش اور اپنے گھر کا ٹی وی سیٹ تک اٹھا کر دے دیا۔

منموہن دیسائی نے قادر خان سے پوچھا کہ وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ 25 ہزار روپے لیتے ہیں، منموہن دیسائی نے کہا کہ وہ اس فلم کے مزید ایک لاکھ روپے دیں گے۔

قادر خان کو اس فلم کیلئے مجموعی طور پر سوا لاکھ روپے ملے جو آج کے چار کروڑ روپے کے قریب بنتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آٹھواں بر اعظم کہاں ہے اور اس کی پرت کس چیز سے بنی ہوئی ہے؟وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

وہ سات لوگ جن کا منہ قبر کے اندر قبلہ کی طرف سے ہٹا دیا جا تا ہے۔