بھارتی اداکار جیکی شیروف ٹیلی ویژن شو کے دوران امیتابھ بچن کے سامنے رو پڑے جبکہ انہیں دیکھتے ہوئے امیتابھ اور ساتھ بیٹھے دوست سنیل شیٹی بھی آبدیدہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 13 کے دوران جیکی شیروف سے
متعلق پہلے سے ریکارڈ شدہ سین چلایا گیا جس میں سنیل شیٹی نے جیکی شیروف کی والدہ کی موت کی کہانی بیان کی۔ سنیل شیٹی کہتے ہیں کہ “ایک مرتبہ دادا (جیکی شیروف) کہتے تھے کہ ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے تو جب ماں کھانستی تھی تو پتہ چل جاتا تھا، تاہم جب بڑے گھر میں گئے تو والدہ کا علیحدہ کمرہ تھا، وہ رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں اور پتہ ہی نہیں چلا۔”اس دوران جیکی شیروف نے سنیل شیٹی کے سر پر بوسہ دیا اور آبدیدہ امیتابھ بچن نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں بہت کم ملتی ہے ایسی دوستی۔