in

آئندہ 48 گھنٹے میں جل تھل ایک ہوگا۔۔پاکستان بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، کون کون سے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے؟

آئندہ 48 گھنٹے میں جل تھل ایک ہوگا۔۔پاکستان بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، کون کون سے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موسمیات کے ماہرین نے ہفتے سے پاکستان

بھر میں طوفان باد و باراں سمیت بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے پاکستان کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک اسلام آباد اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ پیشنگوئی کے مطابق اتوار کی شام سے گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔موسم کے ماہرین کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولا کوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت اور مالم جبہ میں برف باری ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق برف باری کے باعث مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ کو برف باری کا امکان ہے۔موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد اور کوہلو میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق پنجاب کےشہری علاقوں میں موسم کی تبدیلی سے اسموگ کی موجودہ صورتحال میں کمی متوقع ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز!عدالت میں دھ م ا ک ہ متعدد ہلاکتیں۔۔افسوسناک خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا، پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گیا؟ پوری قوم کیلئے خوشخبری