وزیراعظم عمران خان نا اہلی کیس۔۔۔ کچھ بڑا ہونیوالا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سےہلچل مچا دینے والی خبر آگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف 2018 میں دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 3 سال قبل دائر کی گئی درخواست کے حوالے سے پیر کے روز اہم پیش رفت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سمیت
اس حوالے سے کل 2 درخواستیں سماعت کیلئے منظور کی ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے 3 سال قبل 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست منگل 21 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ وزیراعظم کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالوہاب بلوچ نامی درخواست گزار نے 3 سال قبل عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ 2018 میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک نامی پارٹی کا حصہ تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد 2019 میں درخواست گزار نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی درخواست بھی دائر کی تھی۔