Ad1
in

وطن واپسی پر غور شروع! نواز شریف نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

Ad2

لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں، وہ علاج کی غرض سے پاکستان سے لندن گئے تھے۔حکومت لاکھ کوششوں کے باوجود بھی نواز شریف کو وطن واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

اور اب صحافی سیف اعوان کیجانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان آنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کےلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ نوازشریف نے ایک ماہ میں پارٹی رہنماﺅں اور وکلاء سے تین اہم میٹنگز کی ہیں،نوازشریف کے وکلاءاور پارٹی کا ایک بڑا گروپ وطن واپسی کا حامی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر پارٹی رہنماﺅں کے ایک بڑے گروپ نے بھی وکلاء کی تجاویز کی حمایت کی ہے۔ نوازشریف وطن واپسی کا حتمی

Ad3

فیصلہ پارٹی صدر میاں شہبازشریف سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی کریں گے ۔میاں نوازشریف اس حوالے سے مسلسل پارٹی رہنماﺅں اور اپنے وکلاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ نوازشریف کے وکلاءنے کہا ہے کہ اگر آپ واپس آتے ہیں تو قومی امکان ہے عدالت آپ کو ریلیف دے گی۔کیونکہ عدالت نے آپ کو سرینڈر کرنے کا کہا ہے ۔تین چار پیشیوں میں آپ کو ریلیف مل سکتا ہے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور

Ad4

کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Ad5

Ad6

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چین سے تجارت کر کے پاکستان کتنے عرصے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے؟تہلکہ خیز دعویٰ

ماں بیٹی کو اُس کی محبت سے ملانے گئی تھی لیکن خود ہی دل دے آئی۔مسئلے کا دلچسپ حل