کل چلڈرن ہسپتال لاہورمیں کیا واقعہ پیش آیا ؟
لاہور (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 نے لاہور چلڈرن اسپتال سے فوت شدہ حالت میں لائی جانے والی بچی کو طبی امداد دے کر دوبارہ زندہ کرنے کا دعویٰ واپس لے لیا۔
اس سے پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال لاہور سے فوت قرار دی گئی 4 سال کی بچی زندہ نکلی۔
فیصل آباد ریسکیو ترجمان نے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ منصور آباد کے علاقے میں چار سالہ بچی میرب کو ان کے عملے نے طبی امداد دی تھی جسے بچی کے والد غلام عباس کے مطابق لاہور چلڈرن اسپتال سے فوت شدہ حالت میں لایا گیا تھا۔
تدفین کےانتطامات کے دوران بچی کی نبض چلنے کے انکشاف پر ریسکیو اہلکاروں کو کال کی گئی اور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو طبی امداد دے کر سانس بحال کرنے کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کردیا
جہاں بچی بارہ گھنٹوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔تاہم واقعہ کی خبر نشر ہونے کے بعد ریسکیو 1122نے بچی
کو لاہور چلڈرن اسپتال سے فوت شدہ حالت میں لانے کے والد کے بیان کو غلط قرار دے کر فوت بچی کو طبی امداد دے کر دوبارہ زندہ کرنے کا دعویٰ واپس لے لیا۔