in

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 20 سال پرانی 57 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کی وجہ گزشتہ 20 سال سے ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی

ادائیگی کے حوالے سے کسی قسم کی مالی ٹرانزیکشن نہ ہونا بتائی گئی ہے جبکہ ان گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 20 سال قبل رجسٹرڈ کیا تھا۔اپنے اس اقدام کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے واضح کیا ہے

کہ اگر کوئی گاڑی مالک اپنی گاڑی کی رجسٹریشن بحال کرانا چاہتا ہے تو اسے محکمہ ایکسائز کے اے ٹی او سے رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے

رجسٹریشن کی بحالی کے لئے گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس سمیت عائد جرمانے بھی ادا کرنے ہونگے اور گاڑیوں کو اپنے نام رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے آئندہ چند روز میں ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا بھی اعلان کیا ہے

جس کے تحت محکمہ ایکسائز ان گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کروائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں کونسی تبدیلی آنے والی ہے؟پیر پنجر سرکار کی ناقابلِ یقین پیشگوئیاں

جمعہ کے دن انتہائی افسوسناک حادثہ۔53افراد ہلاک۔درجنوں زخمی ہوگئے،سوگ کی فضا