in

پریانتھا کمارا کی موت پر افسوسناک بیان ، سری لنکن وزیر دفاع اور شیری رحمان کی جانب سے سخت رد عمل ، پرویز خٹک نے معافی مانگ لی

پریانتھا کمارا کی موت پر افسوسناک بیان ، سری لنکن وزیر دفاع اور شیری رحمان کی جانب سے سخت رد عمل ، پرویز خٹک نے معافی مانگ لی

سری لنکا (مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکن وزیر دفاع نے سیالکوٹ واقعے پر دئیے گئے بیان پر وزیر دفاع پرویز خٹک

سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شخص پریانتھا کے قتل کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کے متنازع بیان پر سری لنکن وزیر دفاع سرتھ ویرا سکیرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز خٹک سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈمرل (ر) سرتھ ویرا سکیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر کو چاہئیے کہ وہ سری لنکن عوام سے معافی مانگیں۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں بچے جوش اور جذبے میں آ گئے تھے، اسی لیے جذبے میں آ کر یہ کام ہو گیا، اس کا یہ مطلب نہیں

کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آ کر غلط کام کر سکتا ہوں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے،

کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔ بچوں کا یہی ہوتا ہے لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں قتل بھی ہو جاتے ہیں۔پرویز خٹک کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی۔ جب کہ سینیٹر شیری رحمان نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

پی پی رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے۔جس پر پرویز خٹک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر مت دیکھا جائے۔میں نے اس واقعے

کو سیاسی جماعت سے جوڑے جانے کے سوال کا جواب دیا۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے۔اس واقعے کو پاکستان کی بدنامی کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجیں ہی موجیں! 20دسمبر سے 31دسمبرتک سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں

ایک 17سالہ بچہ ا چانک اندھا ہوگیا، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اسے اس کی آنکھ میں پھرتی کیا چیز نظر آگئی؟ دیکھ کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے، ڈاکٹر نے بھی ایسا منظر کبھی نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔