in

خیال تھا عمران خان پاکستان کو بدل دے گا مگر اس نے تو ۔۔۔خواجہ آصف بھی پھٹ پڑے

خیال تھا عمران خان پاکستان کو بدل دے گا مگر اس نے تو ۔۔۔خواجہ آصف بھی پھٹ پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت ثابت کرے گا نوازشریف کو ہٹانا اور عمران خان کو لانا غلط فیصلہ تھا۔ہاؤس کے اندر تبدیلی لا کر چار ماہ میں الیکشن کروائے جائیں۔ ان کا خیالات کا اظہار

خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چار چھ ماہ میں سب چھ سامنے آ جائے گا۔ کرپشن اور مہنگائی کی وجہ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کمزور ہو چکے ہیں۔خیال تھا عمران خان پاکستان کو بدل دے گا مگر اس نے تو تباہ کر دیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کی وجہ سے کمزور ہو چکے ہیں۔

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اصل عمران خان کنٹینر والا تھا یا موجود ہے۔پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے تھے وہ ایک بھی پورا نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری جو بیانات دیتے ہیں ان کے پیچھے خواہشات کا احساس ہے،آصف زرداری کی سیاسی خواہشات کا بخوبی اندازہ ہے۔

ہمارا بیانیہ واضح طور پر آ چکا ہے،آصف زرداری ثابت کرنا چاہتے ہیں وہ پارٹی کے اصل لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں۔آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے۔زرداری چاہتے ہیں کہ ان کا کاریگر سیاستدان کے طور پر نام لکھا جائے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 30,35 سال سیاست میں ہو گئے ہیں

ہم پر الزامات لگتے رہتے ہیں۔سمجتا ہوں پارٹیوں کے آپس میں تعلقات میں توازن رہنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں نوازشریف کا کوئی نام نہیں تھا۔نام ہوتا تو بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل تو نہ کیا جاتا۔پاناما میں اور لوگوں کے بھی نام تھے

کسی کو کچھ نہیں کہا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنڈورا پیپرز میں بھی لوگوں کے نام آئے کسی سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کون کس سے کر رہا ہے اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ سپریم کورٹ کے جج رہے تھے اس لیے ہم نے انہیں صدر بنایا تھا جب انہیں صدر بنایا گیا اس وقت لاء سیکرٹری ثاقب نثار تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی کالج کی تقریب میں مجرا کرنے والی لڑکی دراصل کون نکلی ؟

موجیں ہی موجیں! 20دسمبر سے 31دسمبرتک سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں