in

وفاق اور پنجاب میں حکومت کاتختہ الٹنے کی تیاریاں، کون اِن ہائوس تبدیلی کا مشن لے کر لندن پہنچ گیا؟سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

وفاق اور پنجاب میں حکومت کاتختہ الٹنے کی تیاریاں، کون اِن ہائوس تبدیلی کا مشن لے کر لندن پہنچ گیا؟سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق پنجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی کا مشن لے کر نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ایاز صادق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے

ملاقات کریں گے اور ان ہاؤس تبدیلی کیلئے انہیں قائل کریں گے ، لیگی رہنما پیپلزپارٹی کے سید خورشاہ کے فارمولے کے خدوخال سے بھی پارٹی قائد کو آگاہ کریں گے جبکہ ان ہاوس تبدیلی سے متعلق پیپلزپارٹی سے ہونے والے رابطوں کا ذکر بھی کریں گے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی ہاں کی صورت میں پیپلزپارٹی سے مل کر ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری کی جائے گی ، ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف کے 25 سے زائد ناراض ارکان اسمبلی کی فہرست بھی ن لیگی قائد کے حوالے کریں گے ، پارٹی قائد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ناراض حکومتی ارکان اگلا انتخاب مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سری لنکن منیجر کی فیملی کو ایک لاکھ ڈالرز کے علاوہ ہر ماہ کتنی تنخواہ بھجوائی جائیگی؟وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

فیض حمید کے بعد آرمی چیف کون بنے گا اور اس کا نام سن کر شریف اور انکے حواری کانپنے کیوں لگ جاتے ہیں ؟ حیران کن حقائق