in

کراچی کو سائبیرین ہواؤں نے گھیرے میں لے لیا۔موسم میں بڑی تبدیلی ،پارہ کتنا گرنے والا ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

کراچی کو سائبیرین ہواؤں نے گھیرے میں لے لیا۔موسم میں بڑی تبدیلی ،پارہ کتنا گرنے والا ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں،

آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے یہ بات بتائی۔ان کا کہنا ہے

کہ 15 اور 16 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا

کہ اس مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

۔محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 دسمبر کے بعد درجۂ حرارت 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک لڑکی کالج گئی ، میڈم نے نام پوچھا،تو لڑکی بولی بیس (20) سال چھہ (6) ماہ بتائیں اُس لڑکی کا نام کیا تھا ؟

ہسپتال نے مرنےوالے کی آخری خواہش پوری کردی۔ موت سے 36 گھنٹے پہلے شادی کرادی