in

پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں تشد د کا نشانہ بن کر ہلا ک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی باقیات لاہور میں موجود ہیں جنہیں پیر کو سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔ اینکر پرسن اجمل جامی نے پریانتھا کمارا کے تابوت کی تصویر شیئر کی ہے ۔

جو کہ نیچے دیکھی جا سکتی ہے عمومی طور پر تابوت میں چہرے کا حصہ شیشے کا ہوتا ہے لیکن پریانتھا کا تابوت مکمل طور پر لکڑی کا ہے

جس پر سر کے حصے کی نشاندہی کیلئے “ہیڈ” کا لفظ لکھ کر تیر کا نشان بنایا گیا ہے۔ اجمل جامی نے پریانتھا کے تابوت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سری لنکا والے اس تابوت کو کیسے وصول کریں گے؟ پھر انہوں نے خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے

افسوس کا اظہار کیا اور معافی بھی مانگی۔ جبکہ  سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت ہوگئی ۔ سیالکوٹ واقعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ورکرز پریانتھا کو چھت پر لے جاتے ہیں

مگر ہجوم وہاں بھی پہنچ جاتا ہے اور چند افراد کی پریانتھا کو بچانے کی کوشش رائیگاں چلی جاتی ہے

۔پریانتھا کو بچانے کے کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت عدنان ملک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیکٹری میں پروڈکشن مینجر کے طور پر کام کرتے تھے۔ نیچے تابوت کی تصویر دیکھئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیکٹری میں ہوا کیا تھا؟ سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے ساری بات بتا دی

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے