in

سیالکوٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار ۔۔۔۔۔ یہ دراصل کون نکلا ؟

سیالکوٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار ۔۔۔۔۔ یہ دراصل کون نکلا ؟

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے بیہمانہ زدوکوب کیے جانے سے جان کی بازی ہاری گیا ، مشتعل افراد نے بے جان جسم کو سڑک پر گھسیٹا اور پھر اسے آگ کے حوالے کردیا ۔مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ بدقسمت شخص نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے،

مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ غیرملکی منیجر کی موت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، تازہ ترین خبروں کے مطابق پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کو ہجوم کے ذریعے زندگی سے

محروم کروانے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور واقعہ کا اعتراف کرنے والا ملزم فرحان گرفتار کرلیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق ملزم فرحان کو ویڈیو میں

فیکٹری منیجر کو زدوکوب کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ سیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے زدوکوب کرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ مشتعل ہجوم نے بے جان جسم کو کو سڑک پر گھسیٹا

اور اُسے نذرآتش کر ڈالا ۔ مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ بدقسمت شخص نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے ساتھ ہونے والے واقعہ کو پاکستان کے لیے ایک شرمناک دن قرار دیا۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں خود معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کررہا ہوں، ذمے داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کے ہجوم کے ہاتھوں ہونیوالے اس جرم کی مذمت کی اور اسے شرمناک اقدام قرار دیا۔

انہوں نے اس معاملے میں سول انتظامیہ کو مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ گھناؤنےجرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں موسلادھار بارش نے 122سالہ ریکارڈ توڑ دیا،

دنیا کے سب سے بڑے دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے