پاکستانی روپیہ افغانی کرنسی سے بھی گیا گزرا ہو گیا ۔۔۔۔
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کی بے قدری ، یکم دسمبر کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قیمت175.20 سے 175.30 روپے تک ہے ،
افسوسناک بات یہ ہے کہ طویل عرصہ تک بدامنی کا شکار رہنے والے پڑوسی ملک افغانستان کی کرنسی کے مقابلے پر بھی پاکستانی کرنسی مسلسل زوال پذیر ہے
اس وقت ایک پاکستانی روپے کی قیمت 54؍ افغانی پیسے کے برابر ہو گئی ہے یعنی پاکستانی 100؍ روپے کے عوض آپ کو 54.71؍ روپے افغانی ملتے ہیں
جبکہ دوسری جانب بھارت کی کرنسی بھی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے اور اس وقت پاکستانی کرنسی کا ایک روپیہ 42؍ انڈین پیسے کے برابر ہو گیا ہے یعنی 100 روپے کے عوض آپ کو 42.74؍ انڈین روپے ملیں گے
اور ایک انڈین روپے کے بدلے 2.34؍ پاکستانی روپے ملیں گے ، کرنسی کی قدر میں کمی سے ایک جانب ملکی درآمدات کی قیمت بڑھ رہی ہے اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب پاکستانی معیشت بارے بھی منفی تاثر گہرا ہو تا جا رہا ہے
خاص طور پر پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ کرنسی کی قدر میں کمی کمزور ہوتی معیشت کا شاخسانہ ہے ،ملک میں بے قابو مہنگائی کا بھی بڑا سبب کرنسی کی قدر میں کمی ہے ،اندرون ملک کے علاوہ
بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی اپنے وطن کی کرنسی کی قدر میں کمی کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔اور یہ صورتحال خاصی مایوس کن ہے ۔