in

رانا شمیم کے صاحبزادے لائیو شو میں کیا کرتے رہے؟ اینکر غریدہ فاروقی بھی حیران

رانا شمیم کے صاحبزادے لائیو شو میں کیا کرتے رہے؟ اینکر غریدہ فاروقی بھی حیران

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے اعتراف کیا ہے

کہ مجھے شراب بہت پسند ہے،شراب کا کلر مجھے بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا۔ اب میں جنت میں جاکر

بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں “ایپل جوس” پی رہا ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے والد رانا شمیم کے بیانِ حلفی لیک کرنے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا

کہ ہمیں اُس شخص کے بارے میں بتایا جائے جس نے یہ سب کیا، نوازشریف کے پاس بیانِ حلفی کی موجودگی سے متعلق والد صاحب ہی کوئی جواب دے سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا

کہ رانا شمیم نے عدالت میں واٹس ایپ پر چلنے والے بیانِ حلفی کا تذکرہ کیا اور جج کو بتایا کہ انہوں نے اس بیان کو نہیں دیکھا، اب بیانِ حلفی کے بعد آفٹر شاکس سامنے آرہے ہیں،

جس کے اثرات وفاقی وزرا کے بیانات سے نظر آرہے ہیں۔احمد حسن نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد رانا شمیم ڈپریشن میں تھے

کیونکہ اُن کا 48 سالہ ہم سفر جدا ہوگیا تھا، اس کڑے وقت میں ہمیں کسی نے بھی نہیں پوچھا ۔انہوں نے کہا کہ راناشمیم نے اپنےبیان حلفی میں جولکھاہے وہ اس پرکھڑےہیں، عدالت سےدرخواست ہےکیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے کیونکہ کسی سے صبر نہیں ہورہا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2023میں کونسی جماعت حکومت بنائے گی؟سیاسی میدان سے بڑی پیشنگوئی آگئی

جلد مارکیٹ میں دھماکے دار ویڈیو آنے والی ہے ،شریف فیملی کے اہم صاحب فارم ہائوس میں تنظیم سازی میں مصروف ہیں،جاوید چوہدری