in

حکومت فی لٹر پٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے لگی

حکومت فی لٹر پٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے لگی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر Rs27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا نے حکومت

کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہے؟

دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس سے دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹیں گے ،

ان کے پاس آمدنی بڑھانے کا واحد حل ٹیکس اور قیمتیں بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ 5ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے، یہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں سب اچھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی ،حکومت کا گھر جانا ہی اب ملک کے مفاد میں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا،معروف اداکارہ کے الزامات ، پروڈیوسر کانام بھی بتا دیا

’’معزز جج کو اس کی گندی ویڈیو دکھا کر نواز شریف کوسزا دلوائی گئی‎‘‘ مطیع اللہ جان کا تہلکہ خیز دعویٰ‎