in

ایک سال میں پانچویں بار اضافہ! موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا

ایک سال میں پانچویں بار اضافہ! موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے بھی موٹر سائیکز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 90 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 94 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 97 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے

جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہوگئی۔موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی۔خیال رہے کہ رواں برس ہونڈا اٹلس کی جانب سے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں یہ 7 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ جبکہ اب یاماہا کمپنی نے رواں سال موٹر سائیکلوں کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف موٹر کمپنی یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 7ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے

کہ یاماہا وائی بی 125زیڈ کی چھ ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت1لاکھ 90ہزار ہو گئی ہے۔اسی طرح وائی بی 125 زید ڈی ایکس کی قیمت 7ہزار اضافے کے بعد 2لاکھ 5ہزار5سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔وائی بی آر 125اوروائی بی آر 125 Gکی قیمتیں بھی 7ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 2لاکھ 11ہزار اور 2لاکھ 20ہزار 5سو ہو چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سال کے 365 میں سے 300 دن سونے والا شہری جانتے ہیں یہ شخص مسلسل کتنے دن سوتا رہتا ہے؟

نماز میں 2 سجدے کیوں ہیں؟جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی مزید جانیے ہمارے اس آرٹیکل میں