تیاری کر لیں، ہوسکتا ہے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاہور ہائیکورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دے دیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تیاری کر لیں، ہوسکتا ہے
اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے
خلاف درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے سموگ کے تدراک کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ تیاری کر لیں، ہو سکتا ہے کہ ائر کوالٹی کی بہتری کے لیے لاہور میں
ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اجلاس کرکے ماحولیات ایمرجینسی کی تجویز پر غور کریں، اسموگ کے تدارک کیلئے غیر ملکی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی
جاسکتی ہیں ۔ڈائریکٹر پی ایم ڈی اے نے بتایا کہ پیر کی تعطیل سے ائیر کوالٹی انڈکس میں بہتری آئی ہے اور چھ سو چار سو انڈیکس پر آگئی ۔میئر لاہور کا کہنا تھا کہ لوہے کے کارخانوں میں ٹائر جلاے جا رہے ہیں جو بھٹوں سے زیادہ خطرناک ہیں ،
جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ٹائر جلنے کی فوری شکایت واٹر کمیشن کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کو رپورٹ کرنے کے بنائی گئی
ایپلیکشن کی تشہیر کی ہدایت کی اور اسموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے بارے میں تمام محکموں سے رپورٹ طلب کرلی۔