وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر حیران کن طریقے سے جعلسازی ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سٹیزن پورٹل پر254افسران کی جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کے انکشاف پر کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔عوامی مسائل کے حل سے متعلق
غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائےگی ، سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں،
جعل سازی پر افسران کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے، پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ کے مطا بق عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3اور وفاق کے11افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات میں پنجاب کے 44رکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی،
جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیئے گئے، آئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد 45سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ، آئی جی کے پی کے کی 10اہلکاروں اور آئی جی سندھ کی 3سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ۔