زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان شدید لڑائی پی ٹی آئی رہنما نے ہی گلاسکو کانفرنس میں بدنظمی کا بھانڈا پھوڑ دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ریاض فتیانہ نے گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی اے سی اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا۔پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ گلاسکو میں وزیر ماحولیات زرتاج گل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی تھیں۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔کانفرنس میں پاکستان پویلین خالی رہا۔پویلین میں قائداعظم اور وزیراعظم پاکستان کی تصویر
تک نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پویلین میں نیپال اور دیگر ممالک کے وفود کا کسی افسر نے استقبال بھی نہیں کیا۔یہ پاکستان کی بدنامی تھی اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، دوسری جانب پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم میں ہونیوالی لڑائی پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔