in

حکومت کی طرف سے مہنگی ایل این جی خریداری کا خمیازہ بجلی صارفین بھگتیں گے

حکومت کی طرف سے مہنگی ایل این جی خریداری کا خمیازہ بجلی صارفین بھگتیں گے

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی طرف سے مہنگی ایل این جی خریداری کا خمیازہ بجلی صارفین بھگتیں گے ، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کی درخواست کردی۔سی پی پی اے کی درخواست اکتوبر کی

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فرنس آئل سے 11 فیصد بجلی حاصل کی گئی جس کی لاگت 21 روپے 22 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی ایل این جی پر 24 فیصد بجلی حاصل کی گئی اور اس کی لاگت 16 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانچ مرلے کے گھرمالکان کی بھی شامت آگئی حکومت نے خاموشی کیساتھ بڑا فیصلہ کرلیا

قصور کے تھانے میں دو خواتین کو الٹا لٹا کر تشددکا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ، پولیس افسر اور خاتون اہلکار کو بڑی سزا دیدی گئی