in

عاشق کو معشوقہ سے ملاقات مہنگی پڑگئی،گاؤں والوں نے پکڑ کر نکاح کرا دیا

عاشق کو معشوقہ سے ملاقات مہنگی پڑگئی،گاؤں والوں نے پکڑ کر نکاح کرا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ تو سچ ہے کہ محبت میں گرفتار عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتا ہے ، اس سے ملاقات کے بہانے ڈھونڈتا ہے اور ملنے کے لئے ہر جتن کرنے کو تیار رہتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ محبت کے اندھے پن میں عاشق کو کوئی مشکل مشکل نہیں لگتی۔

جبھی تو کوئی محبت میں مبتلا ہوکر سمندر پار کرجاتا ہے تو کوئی محبت کا ثبوت دینے کے لیے اپنا ہی ہاتھ کاٹ بیٹھتا ہے۔ محبت کی یہ لازوال داستانیں تو برسوں سے کہانیوں، فلموں اور دڑاموں کی صورت میں سب ہی دیکھتے آرہے ہیں لیکن کیا کسی نے ایسی داستان سنی یا دیکھی ہے جس میں محبوب کو ملاقات کے چکر میں معشوقہ سے نکاح کرنا پڑگیا ہو۔

عالمی یومِ جمہوریت ، بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کردیا حال ہی میں ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان عاشق کو سر منڈاتے ہی اولے پڑ گئے، وہ ملنے گئے تھے محبوبہ سے اور نکاح کر آئے۔ اس نوجوان عاشق کو محبوبہ سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ گاؤں والوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر فوری طور پر اس کا نکاح اس کی معشوقہ سے پڑھا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں والے اس نوجوان عاشق کے گرد گھیرا ڈالے بیٹھے ہیں جبکہ وہ سر پکڑے پریشان حال بیٹھا ہوا ہے۔ ویڈیو میں تھوڑی دیر بعد مولوی صاحب نوجوان کا نکاح اس کی محبوبہ سے پڑھا رہے ہیں۔ محبت کی یہ لازوال داستانیں تو برسوں سے کہانیوں، فلموں اور دڑاموں کی صورت میں سب ہی دیکھتے آرہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر نے بیوی کو تاج محل جیسا گھر تحفے میں دے دیا

’’ ایک وقت تھا کہ میرے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن آج ۔۔۔۔‘ پری زاد سے ہٹ ہونے والے ’ احمد علی اکبر‘ کی دل چیر دینے والی کہانی