میں اللّٰہ کو شکایت کروں گا۔۔ بیماری کے علاج کے لیے بچہ اپیل کرتا رہا مگر کسی نے نہیں سنا، جانیے بچے کے آخری الفاظ کیا تھے؟
میں اللّٰہ کو شکایت کروں گا۔۔ بیماری کے علاج کے لیے بچہ اپیل کرتا رہا مگر کسی نے نہیں سنا، جانیے بچے کے آخری الفاظ کیا تھے؟
دنیا میں ایسے کئی واقعات ہوتے ہیں جو کہ انسان کو اشک بار کر جاتے ہیں۔ وہ سوچتا ہے کہ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔
اردن سے تعلق رکھنے والے کم عرم بچے کی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، ویڈیو کو کئی ویب سائٹس اورنیوز چینلز کے سوشل میڈیا پیجز پر دیکھا گیا ہے۔ اسی ویڈیو میں ایک بچہ اردن کے بادشاہ کنگ عبداللہ سے فریاد کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اور التماس کر رہا ہے کہ میری مدد کی جائے میں بیمار ہوں۔
امیر الرفاعی کا تعلق اردن سے تھا جو کہ ایک ایسے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج کرانے کی استطاعت اس بچے کے والدین میں نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بچہ سوشل میڈیا پر اردن کے بادشاہ سمیت کئی افراد کو اپیل کر چکا تھا اور مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ بچے نے ویڈیو میں پیغام میں کہا کہ اگر اردن کے بادشاہ میری ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میری مدد کریں۔ بچے نے مزید کہا کہ کوئی میری مدد کیوں نہیں کر رہا؟ اسی لیے کہ
میرے والد ایک غریب شخص ہیں اور وہ اس صورتحال میں کچھ نہیں کر پا رہے۔ امیر کی عمر صرف 12 سال تھی جبکہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس کا علاج کافی مہنگا تھا۔ لیکن امیر نے دنیا کا ایک بھیانک چہرہ سب کو دکھا دیا۔
امیر کی والدہ نے کہا کہ دیکھیں بیٹا کس تکلیف سے الٹی کر رہا ہے۔ میں آپ کو دکھانا چاہتی ہوں کہ امیرکس طرح الٹی کر رہا ہے، وہ لوگ دیکھیں جو کچھ بھی بول رہے ہیں۔ امیر کی مدد کو کوئی نہیں آیا اور بالکل آخر یہ ننھا شہزادہ جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ امیر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں شکوہ کیا تھا کہ میں اللہ کے پاس جا کر شکایت کروں گا۔