in

کرکٹ میچ کے دوران ایک اور کرکٹر کا انتقال

کرکٹ میچ کے دوران ایک اور کرکٹر کا انتقال

لاہور(این این آئی) پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن شپ کے میچ میں ہارٹ اٹیک سے ایک کرکٹر چل بسا۔مغل پورہ وائٹس کرکٹ کلب کے صدر

خورشید کے مطابق جلو اسٹیڈیم میں باغبانپورہ ایگلٹس کے درمیان میچ میں مغل پورہ وائٹس کلب کے بیٹر وقاص خالد کا انتقال ہوگیا، وقاص خالد آؤٹ ہوکر باہر آئے تو اچانک بیٹھے گر گئے۔موقع پر موجود ریسکو حکام نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ افسوس ناک واقعے کے بعد امپائرز نے میچ روک دیا۔اس موقع پر موجود چند افراد کا کہنا تھا کہ وقاص خالد آوٹ ہوکر واپسآئے تو انہوں نے کوچ سے کہا کہ مجھ سے رنز نہیں ہو پارہے اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی رضوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امتحان میں پاس ہوگئیں مگر نہ والدین زندہ نہیں مبارک باد کون دے؟ اچھے نمبروں سے پاس ہونے والی لڑکی کی کہانی جو اپنے والدین کی قبر پر جاکر رو پڑی

83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار، پاکستان آکر شادی کرلی