غریب جائے تو جائے کہاں۔۔۔ ڈاکٹروں نے بھی فیسیںبڑھا دیں
تحصیل ساہیوال(این این آئی) دیوار کیا گری میرے کچے مکان کی/ لوگوں نے میرے صحن سے راستے بنالیے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ڈاکڑز نے فیسیں بھی بڑھا دیں،تفصیلات کے مطابق ساہیوال،سرگودہا سمیت ڈویثرن بھر میں ڈاکڑوں نے بڑھتی ہوی مہنگاء کے پیش نظر اپنی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوء مہنگاء میں اپنے کلینکس
اور ہسپتالوں کے اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہے ،اسلیے ہم نے اپنی فیس میں اضافہ کردیا ہے،جو ڈاکڑ پہلے 1000 روپے فیس لیتا تھا اس نے فیس کے ریٹ 1500 روپے کردیے اور جو ڈاکڑ 800 روپے فیس لیتا تھا اس نے اپنی فیس 1000 روپے کردی ہے، دوسری طرف ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز میں اپنے ٹیسٹوں کی فیس بڑھادی ہے جس سے عوام سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیںـ