شاہد خان آفریدی کا ایک مرتبہ غصے میں آکر اپنے گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالنے کااعتراف
کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک مرتبہ غصے میں آکر اپنے گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالنے کااعتراف کیا ہے شاہد
آفریدی 2017 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگم کی وجہ سے ٹی وی توڑا تھا، پہلے ہمارے ہاں بھارتی چینل کے ڈرامے بہت چلتے تھے، میں بیگم کو منع کرتا تھا کہ اکیلے میں ڈرامے دیکھ لیا کرولیکن بچوں کو نہ بٹھایا کرو۔انہوں نے کہا کہ ایک دن گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر آرتی (پوجا) کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے، آج کل کی مائیں بچوں کے رونے پر انہیں آئی پیڈ، آئی فون یا ٹی وی کھول کر دے دیتی ہیں، خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں کہ بچوں سے بیٹھ کر بات کریں۔