in

موٹر سائیکل چلا کر گئے ۔۔ عمرے کے لیے موٹرسائیکل پر 1200 کلومیٹر سفر کرنے والا جوڑا مکرمہ پہنچ گیا

موٹر سائیکل چلا کر گئے ۔۔ عمرے کے لیے موٹرسائیکل پر 1200 کلومیٹر سفر کرنے والا جوڑا مکرمہ پہنچ گیا

اللہ کے گھر جانے کا شوق ہر مسلمان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے، جن کی یہ خواہش قبول ہو جائے وہ سب سے زیادہ

خوش نصیب ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر

سائیکل پر سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ مصری شہری عمر ابو داؤد کے مطابق: ” مجھے بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں
سے شوق تھا اور میں اس وقت سے سائیکل چلایا کرتا تھا، پھر جوانی کے پہر میں نے خود اپنی سائیکل خرید لی تھی اور سوچتا تھا کہ ہر جگہ اسی موٹرسائیکل سے جاؤں۔ پھر ایک دن میں نے عہد کیا کہ اب میں اللہ کے گھر بھی اپنی اسی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر جاؤں گا۔” عمر نے مصر میں طنطا سے سعودی عرب میں ینبع تک کے سفر میں 1200 کلو میٹر کا

فاصلہ طے کیا جو تقریبا 48 گھنٹوں پر محیط رہا۔ اس سفر میں عمر کے ساتھ ان کی بیوی اسماء الجنزوری بھی ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سفر کے دوران میں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا۔ عمر مذید کہتے ہیں کہ: ” خوش نصیب ہوں کہ اللہ نے اپنی بارگاہ میں بُلایا، انسان کو اگر شوق پورا کرنے کی جستجو ہو تو اللہ مشکلات آسان کرتا ہے۔ ”

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قرآنی معلومات

سبزی والے سبزیوں پر پانی کا چھڑکاؤ انہیں ہوش میں لانے کے لیے نہیں کرتے بلکہ ۔۔۔۔