مشکل وقت میں اچھی خبر! مہنگے پٹرول اور گیس سے تنگ عوام کیلئے سرپرائز آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہنگے پٹرول اور گیس کے نرخوں میں آئے روز اضافے کے بعد عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی ،پاکستان کو ادھار تیل و گیس کی خریداری کی سہولت مل گئی ۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی طرف سے ماہانہ 76 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔
جس کے ذریعے پاکستان اپنے خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر ادھار تیل و گیس کی سہولت سے فوری فائدہ اُٹھا سکتا ہے ،پاکستان سعودی عرب سے تیل و گیس کی خریداری بھی کر سکے گا ۔وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی،اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان مضاربہ فنانسسنگ معاہدہ پر دستخط کردیے گئے ہیں،وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائوکم ہوگا۔اعلامیے کے مطابق رقم سے پاکستان خام تیل، ر4یفائنڈ پٹرولیم مصنوعات، ایل این جی درآمد کرسکے گا، اسکے علاوہ پی ایس او، پارکو، پاکستان ایل این جی کے لیے درآمد کی سہولت ہوگی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت1991ء کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیساتھ کہا ہے کہ اس بات کے روشن امکانات ہیں پاکستان میں عالمی مندی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 35سے 40فی لیٹر تک آجائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32ڈالر سے 35ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جس کے بعد اس اثرات پوری دنیا سمیت پاکستان معیشت پر پڑیں گے۔