in

حسن علی کی اہلیہ نے پاکستان سے دھمکیاں ملنے کی خبروں کی تردید کردی

حسن علی کی اہلیہ نے پاکستان سے دھمکیاں ملنے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پاکستان سے ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کی تردید کردی۔11 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا جسے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے فاسٹ بولر پر تنقید کے تیر برسا دیےایسے میں ٹوئٹر پر کرکٹر کی اہلیہ سے منسوب اکاؤنٹ سے کی گئی کچھ ٹوئٹس وائرل ہوگئیں جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ان

سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روکا جائے۔ٹوئٹس میں مزید لکھا گیا تھا کہ بہت سے پاکستانی مداح یہ سوچتے ہیں کہ میں بھارت کی ایجنٹ ہوں، میچ کے بعد ہمیں دبئی اور پاکستان میں دھمکیاں مل رہی ہیںٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہماری بیٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر ہماری حفاظت کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے پاس بھارتی شہر ہریانہ منتقل ہوجاؤں گی۔تاہم حسن علی کی اہلیہ نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ اس اکاؤنٹ سے منسوب بہت سے ٹوئٹس زیر گردش ہیں کہ مجھے، حسن اور ہماری بیٹی کو پاکستانی لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں جو کہ بالکل غلط ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے ہماری حمایت کی جارہی ہے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ان ٹوئٹس اور ایسے بیانات پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹینکیاں ابھی سے بھروالو ، 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافے کا امکان

مجھے تو عمران خان اقتدار ختم ہونے کے بعد کسی دربار پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔۔۔۔ توفیق بٹ –