in

یہ تو حالات ہیں انکے! مولا بخش چانڈیو نے علامہ اقبالؒ کو کیا قرار دے دیا؟ پوری قوم کا پارہ ہائی ہوگیا

یہ تو حالات ہیں انکے! مولا بخش چانڈیو نے علامہ اقبالؒ کو کیا قرار دے دیا؟ پوری قوم کا پارہ ہائی ہوگیا

پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو نے علامہ اقبال کو ایک صوبے کا شاعر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی جانب سے یوم اقبال کی تعطیل کی بحالی کے مطالبے کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ سینیٹ

میں یوم اقبال کی تعطیل کی بحالی کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ قرارراد کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان وفاق ہے ،کیا یہ تاثر دینا درست ہو گا کہ صرف ایک صوبے کے شاعر کے یوم پیدائش کو قومی دن کے طور پر منایا جائے گا ،شاہ عبداللطیف بھٹائی بہت بڑے شاعر ہیں ،شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سالگرہ پر قومی تعطیل کی قرارداد لیکر آئیں تو اس کی بھی سب حمایت کریں۔واضح رہے کہ ملک میں یوم اقبال کی تعطیل بحال کروانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے منگل کے روز اہم پیش رفت ہوئی۔ منگل کے روز سینیٹ کے اجلاس میں یوم اقبال پر ماضی کی طرح عام تعطیل بحال کرنے کی قرار داد ایوان میں پیش کی گئی۔ قرارداد حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے پیش کی۔ قرار داد پیش کرتے کرتے ہوئے کامل علی آغا کی جانب سے کہا گیا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کر دی جائے۔حکومتی اتحادی سینیٹر کی پیش کردہ قرار داد سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ چیئرمین سینیٹ نے قرار داد کی منظوری کے بعد معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت کے جواب سے ایوان بالا کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ کئی برس قبل یوم اقبال کی تعطیل ختم کر دی گئی تھی۔ گزشتہ حکومت کے دور میں بھی یوم اقبال کی چھٹی بحال کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دِیا جلائے رکھنا،محمد رضوا ن نے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کر دیا

بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی خبر پاکستان اور بھارت میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی