in

وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں فیصل واوڈا موجودہ صورتحال پر کھل کر بول پڑے

وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں فیصل واوڈا موجودہ صورتحال پر کھل کر بول پڑے

 

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں،پرامن احتجاج کروڑوں لوگ بھی کریں توان کاحق ہوتا ہےمگر احتجاج میں تشدد آجائے تو وہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہوتی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فوادچوہدری کی گفتگو سے اختلاف
یا اس کی حمایت کی جاسکتی ہے انہوں نے جو بھی گفتگو کی وہ واضح توتھی ، وزیراعظم کے سامنے جوجوٹارزن بنتے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں ،وزیراعظم کوبھی کہا جویہاں ٹارزن بنے

 

ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپتی ہیں۔سینیٹر فیصل واڈانے کہا کہ جوشخص معاہدہ کرتا ہے وہ اس کاذمہ داربھی ہوتاہے ،یہ کوئی طریقہ نہیں جہاں پھنسے الزامات وزیراعظم پر لگا دیئے ،جی ٹی روڈبند رکھا گیا، پولیس والوں کوشہیدکیاگیاان کاجوابدہ کون ہے
؟ ،پرتشدد احتجاج کے راستے بندہونے چاہئیںانہوںنے کہا کہ نورمقدم قتل کیس میں سب کچھ واضح ہیں لیکن تاریخ پرتاریخ ہورہی ہے ،ہمارے ملک کاسسٹم ایسا ہے جو ظلم کرنے والوں کوسپورٹ کرتاہے اچھا ہے تو اپنے سر لیا جاتا ہے براہے تو وزیراعظم کوذمہ دار ٹھہرایا جاتاہے۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ فواد چوہدری جیسے لوگوں کی وجہ سے ۔۔۔‘‘ عامر لیاقت نے بغاوت کر دی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

ملک الموت اور حضرت ادریسؑ کا عجیب واقعہ