in

دنیا کی تاریخ کا امیر ترین شخص کون ہے ؟

دنیا کی تاریخ کا امیر ترین شخص کون ہے ؟

 

دنیا کے امیر ترین لوگ کون ہیں؟
دنیا کے امیر ترین لوگوں کا ذکر ہو تو آپ کے ذہن میں کونسے نام آتے ہیں۔ جی جی ٹھیک، امیزون کا مالک جیف بیزوز، بل گیٹس، وارن بفے یا مارک زکر برگ۔ مگر ان کے پاس کتنی دولت ہے اور کیا یہی لوگ ہیں جو تاریخ انسانی کے امیر ترین لوگ ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ ان لوگوں کے پاس اتنی دولت ہے کہ اعداد وشمار سے ہٹ کر سادہ زبان میں آپ کو بتائیں تو آپ حیران رہ جائیں۔ دنیا کے نو امیر ترین لوگوں کے پاس جو دولت ہے اتنی دولت دنیا کے غریب ترین چار ارب لوگوں کے پاس بھی نہیں ہے۔

 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں

 

،ان کی دولت سے 12 لاکھ لمبورگھینی ،بکھنگم پیلس جیسے 86 محل، 31 کروڑ 20 لاکھ آئی فون 13خریدے جاسکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کے اثاثے
ریکارڈ 289 ارب ڈالرز یعنی تقریباً 507 کھرب پاکستانی روپے تک پہنچ گئے ہیں.ایلن مسک کے اثاثوں کی مالیت پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) سے بھی زیادہ ہے۔ایلن مسک اگر 300 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک بن گئے تو وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص ہوں گے۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی دولت سے12لاکھ لگژری لمبورگھینی گاڑیاں،بکھنگم پیلس جیسے 86 محل، 31 کروڑ 20 لاکھ آئی فون 13، 3 کروڑ 80 لاکھ بیش قیمت رولکس گھڑیاں خریدی جاسکتی ہیں۔

 

تاریخ انسانی کے امیر ترین لوگ کون ہیں؟

 

اب ہم بتاتے ہیں آپ کو ایک مزے کی بات۔ اور وہ یہ کہ کیا یہ امیر ترین لوگ تاریخ انسانی کے بھی امیرترین لوگ ہیں۔ جی نہیں۔ تاریخ میں ایسے بھی لوگ گزرے ہیں جنکی دولت ان سے کہیں زیادہ تھی۔ تاریخ انسانی کی ایسے ہی امیر لوگوں سے آپ کو آج متعارف کراتے ہیں۔ لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی چالیس سال تک لیبا کے بلاشرکت غیرے حکمران رہے۔ اس عرصے میں ان کا ذاتی اکائونٹ بھی پھلتا پھولتا رہا۔ جب لیبا میں معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے لیے امریکہ نے لیبیا پر حملہ کیا تو عالمی سطح پر ان کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے۔ آپ کو معلوم ہے کہ ان منجمد اثاثوں کی مالیت کتنی تھی۔ اس وقت دنیا کے امیر ترین انسان جیف بیزوز سے بھی کہیں زیادہ ۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے امیزون کے مالک کے اثاثے بتائے تھے 105 بلین ڈالر۔ اور قذافی کے وہ اثاثے جو منجمد کیے گئے تھے صرف وہ بنتے ہیں 130 بلین ڈالر جب کہ اثاثوں کی کل تعداد 200بلین ڈالر سے بھی زیادہ تھی۔آپ اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ قذافی تاریخ انسانی کا امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں تو آپ جلد بازی کر رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں اس شخص کے بارے میں جس پر دولت کی دیوی قذافی صاحب سے بھی زیادہ مہربان رہی۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کونسا شخص تھا جس نے روم کی چھوٹی سی ایک ریاست کو رومن سلطنت میں بدل دیا۔ اس شخص کا نام تھا مارکس لیسینس کراسس، غلاموں کی تجارت، جائیدادوں کی خرید وفروخت اور کان کنی کے کام سے جو دولت بنائی وہ آج کے خام اندازوں کے مطابق 201بلین ڈالر سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اوراس کی یہ ذاتی دولت رومن سلطنت کے کل سالانہ بجٹ سے زیادہ تھی۔مارکس کراسس کے ایک ہمعصر بادشاہ سے تو آپ سب ہی آگاہ ہوں گے۔ جی ہاں بات ہورہی آگسٹس سیزر کی۔ آج دنیا یہ تخمینے لگا رہی ہے کہ پہلا ٹریلینئر کون ہوگا لیکن 100قبل مسیح میں پیدا ہونے والے سیزر کی دولت کا آج کے حساب سے تخمینہ لگایا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے اثاثے 4.7ٹریلین ڈالر کے قریب بنتے ہیں تو ہم بجا طور پر کہہ سکتے ہیں کہ دنیا پہلے ہی ٹریلینئرز کو دیکھ چکی ہے۔ یقینا آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس سے امیر آدمی کا تو تصور بھی نہیں ہو سکتا لیکن چشم تصور کو ذرا وا کیجیے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سیزر سے بھی زیادہ دولت رکھنے والا ایک شخص ماضی میں موجود رہا ہے اور وہ شخص تھا مالی کا چودہویں صدی کا حکمران منسا موسی۔ سونے کے ذخائر کے مالک منسا موسی کی دولت اتنی بے حساب تھی کہ حساب کتاب کے مروجہ معیارات کو اپنا معیار اوپر کرنا پڑے گا۔ کہتے ہیں کہ ایک باروہ مالی سے مکہ حج کے لیے گیا۔ اس مقدس سفر میں اس کی فوج بھی تھی، حکومتی عہدیدار، عام لوگ اور مزدور بھی۔ اور ساتھ تھا بہت سا سونا۔ منسا موسی پورے رستے لوگوں میں سونا بانٹتا گیا۔ اس سخاوت کی سطح کا اندازہ لگائیں کہ جس ملک سے یہ قافلہ گزرا وہاں اس سونے کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا۔ منسا موسی نے تن تنہا کئی شہر بسائے، کئی مدرسے اور مسجدیں بھی بنائیں۔ اس کے اثاثے اتنے زیادہ تھے کہ ان کا اندازہ تک ماہرین نہیں لگا پائے مگر اس بات پر سب متفق ہیں کہ وہ تاریخ انسانی کا امیر ترین تھا۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضور پاکؐ نے فرمایا میری امت میں پندرہ گناہ ایسے کرے گی

ایساشوہرجس نے اسمارٹ فون کیلئے بیوی کو بیچ دیا۔۔! کتنے ہزار میں سودا کیا۔ یہ شخص کون ہے؟ جانیے تفصیل