جہاز میں مسافروں کے سوار ہوتے وقت مسکراتے ہوئے استقبال کرنے والی ائیرہوسٹس دراصل کیا خفیہ کام کررہی ہوتی ہے
جہاز میں مسافروں کے سوار ہوتے وقت مسکراتے ہوئے استقبال کرنے والی ائیرہوسٹس دراصل کیا خفیہ کام کررہی ہوتی ہے
ہوائی جہاز میں سوار ہوتے وقت ایک ایئرہوسٹس مسافروں کے استقبال کے لیے کھڑی ہوتی ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ استقبال کے ساتھ ساتھ یہ ایئرہوسٹس مسافروں کو بغور دیکھ بھی
رہی ہوتی ہے اور اس کے پیچھے ایسا مقصد کارفرما ہوتا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ دی مرر کے مطابق کیٹ کیملانی نامی ایک امریکی ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر یہ انکشاف کیا ہے کہ آپ جس ایئرہوسٹس کے بارے میں
سمجھتے ہیں کہ وہ چہرے پر ایک مسکراہٹ لیے آپ کا استقبال کر رہی ہے، درحقیقت وہ آپ کا سر سے پاﺅں تک بغور جائزہ لے رہی ہوتی ہے۔کیٹ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اس طریقے سے ہر مسافر کو بغور دیکھ کر
اندازہ لگا لیتے ہیں کہ ہمارے جہاز میں کون کون سوار ہے اور کسی ہنگامی صورتحال میں کون سامسافر ہماری مدد کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہو جاتی ہے تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ مسافروں میں کون ڈاکٹر یا نرس موجود ہے۔ اسی طرح حفاظتی صورتحال کے پیش نظر کوئی فوجی یا پولیس اہلکار وغیرہ کی مدد لی جاتی ہے۔کیٹ بتاتی ہے کہ صرف
استقبال کرتے ہوئے ہی نہیں بلکہ ہم سفر کے دوران جہاز میں ادھر ادھر جاتے وقت بھی مسافروں پر نظر رکھتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہم دیگر جرائم کے حوالے سے بھی مسافروں پر نظر رکھتے ہیں۔ کیٹ کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر صارفین کمنٹس میں اعتراف کر رہے ہیں کہ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں تھا کہ ایئرہوسٹسز مسافروں کا اس حوالے سے جائزہ بھی لے رہی ہوتی ہیں۔