in

اب دوسری ٹیمیں پاکستان کا سامنا نہ کرنے کی دعائیں مانگیں گی : پاکستانی ٹیم کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے : سابق برطانوی کپتان

اب دوسری ٹیمیں پاکستان کا سامنا نہ کرنے کی دعائیں مانگیں گی : پاکستانی ٹیم کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے : سابق برطانوی کپتان

 

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اکتوبر2021ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو۔ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈکپ مقابلوں میں اس سے مسلسل ہار کا جمود توڑا تو اس کے بعد اس نے ایونٹ کی فیوریٹ نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔
پاکستان ٹیم کی ان فتوحات کے بعد اس نے رواں ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں پر کس طرح اپنی دہشت طاری کی، اس کا اندازہ مائیکل وان کے ٹوئٹر پیغام سے لگایا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ٹیم غیر معمولی دکھائی دے رہی ہے وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب دیگر ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو اور یہ دعا کریں گی کہ جو بھی ان کا مقابلہ کرے وہ گرین شرٹس کو فائنل سے قبل ناک آؤٹ کردے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے‘۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حجر اسود

چہروں پر پڑے نقاب ہٹانے کا وقت! گرفتار ملزم ’ ریمبو‘ نے عائشہ اکرام کے سارے راز کھول دیئے، سب کو ہلا دیا