in

طلباء کی خوشیاں ماند پڑ گئیں!میٹرک امتحانات میں 11سو میں سے 11 سو نمبر لینے والوں کے لیے بری خبر

طلباء کی خوشیاں ماند پڑ گئیں!میٹرک امتحانات میں 11
سو میں سے 11 سو نمبر لینے والوں کے لیے بری خبر

پنجاب میں میٹرک کے امتحانات میں 11سو میں سے گیارہ سو نمبر لینے والوں کے لیے بری خبر، یونیورسٹیز نے انٹر میڈیٹ میں دا خلے کے لئے ٹیسٹ کی شرط عا ئد کر دی ،تفصیلات کے مطا بق ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے صو بہ بھر میںمیٹرک کے امتحانات میں11 سو میں سے

گیارہ سو نمبر لینے والے سٹوڈنٹس سے دا خلے کے لیے اردو،اسلامیات،انگلش،مطالعہ پاکستان،بیالوجی اور ریا ضی کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ،ٹیسٹ پاس کر نے والے سٹوڈنٹ ہی یونیورسٹیز میں داخلے کے اہل ہو نگے۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے باعث سکولوں میں چھٹیاں ، محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوننس الاؤنس کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں سے بڑی کٹوتی کر تے ہوئے محکمہ تعلیم نے کنوینس الاؤنس کاٹ لیا۔ کنوننس الاؤنس کی کٹوتی پر اساتذہ پریشان ہیں ،پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کو فوری کنوننس الاؤنس ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے6500روپے کی کٹوتی کرلی گئی۔ای ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے 7500 روپے کی کٹوتی جبکہ پی ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے7442 روپے کی کٹوتی کی گئی۔ ٹیچرز یونین کے مطابق سکولز میں چھٹیاں کورونا کے باعث کی گئیں، سکولوں میں مختلف کاموں کے سلسلے میں آتے رہے ۔سکولز کے سربراہان چھٹیوں کے باوجود حاضر تھے۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ کنوینس الاؤنس ادا کیا جائے،کنوینس الاؤنس ادا نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک دن ڈاکٹر خان نے بھٹو کو بچانے کے لیے ان سے بات کی تو جنرل صاحب بولے ۔۔۔۔۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کتنی بیویاں اور بچے ہیں؟حیران کن حقائق