این سی او سی نے کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا
۔این سی او سی کے مطابق کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے، 30 اپریل تک رش والے جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، ہسپتالوں اور
دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔دوسری جانب قومی اداری صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 98 فیصد ریکارڈ کی گئی
جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔