in

پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح ! عام تعطیل کا اعلان

پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح ! عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی جیت پر کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دے دی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع سرسید یونیورسٹی نے پاکستان کی تاریخی فتح پر یونیورسٹی کو پیر کے روز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے تاریخ ساز

میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر کوبروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔طلباء کی جانب سے شاندار موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے چھٹی دینے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔طلباء نے کہا کہ اب وہ پاکستان کی بھارت سے تاریخی فتح کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح ’پاکستان ‘ کے نام کردی ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بابراعظم نے لکھا کہ’’پاکستان،یہ تمہارے لیے ہیں، تاریخ رقم ہوگئی، اب ہماری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے،انشاءاللہ‘‘۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی ۔دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔ سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہول بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ

سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25 رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔ محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔ اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خان صاحب : عوام کی ہمت جواب دے رہی ہے ، اب بھی وقت ہے یہ کام کر لو تو کچھ نہ کچھ بھرم رہ جائے گا ۔۔۔۔ حسن نثار کا وزیراعظم عمران خان کے لیے مشورہ

’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟