خبردار ! اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے صارفین یہ خبر لازمی پڑھ لیں ۔۔ پھر نہ کہنا بتایا نہیں
ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کر کے 28 لاکھ روپے نکال لیے ، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کر لی ۔ تھانہ مراد پور پولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ 16 اکتوبر کو بینک عملے نے اے ٹی ایم میں 50 لاکھ روپے ڈالے تھے ، 17 اکتوبر اتوار کی چھٹی کے بعد اگلے دن 18 اکتوبر
کو جب چیک کیا گیا تو 28 لاکھ روپے کم تھے ، درخواست کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ واردات 17 اکتوبر کو دوپہر کو پیش آئی جس میں تین ملزمان نے انٹرنیٹ کی مدد سے اے ٹی ایم کو پہلے ہیک کیا اور 28 لاکھ روپے نکال لیے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے ہیں اور ان کا ایک ساتھی باہر موجود رہتا ہے ، ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے بھی کیا ۔ تھانہ مراد پور پولیس نے سائبر کرائم سے مدد مانگتے ہوئے رپورٹ ایف آئی اے کو ارسال کردی ہے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ