معروف عالم دین کو اتنے سال کی سزا سنا دی گئی کہ پیروکار دنگ رہ گئے
ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کی اعلیٰ عدالت نے متنازع ٹی وی مبلغ و میزبان کو دوبارہ ٹرائل میں 8 ہزار 658 برس کی سزا سنا دی۔
ترکیہ کے 66 سالہ ٹیلی ویڑن مبلغ عدنان اوکتر ایک پروگرام کے دوران نازیبا لباس پہنی ہوئی خواتین کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے جس میں وہ تخلیقیت اور قدامت پسند اقدار کی تبلیغ کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال
عدنان اوکتر کو زیادتی، نوعمر بچوں کے ساتھ زیادتی، دھوکا دہی اور سیاسی اور فوجی جاسوسی کی کوشش سمیت مختلف جرائم میں ایک ہزار 75 برس کی سزا سنائی گئی تھی ۔
دوبارہ مقدمے کی سماعت کے دوران استنبول کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے ملزم کو 8 ہزار 658 سال قید کی سزا سنائی۔