in

امریکی کرنسی بے قابوہو گئی ، ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مہنگائی کی خوفناک لہر آنے کا خدشہ

امریکی کرنسی بے قابوہو گئی ، ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مہنگائی کی خوفناک لہر آنے کا خدشہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد آج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 172.78 روپے سے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 173.15 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 ماہ 12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20روپے 87 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، 7 مئی 2021 کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا۔ معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ ڈالر 20روپے سے زیاد مہنگا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔معیشت کو ابھی بھی بہت سے چیلنجز ہیں۔کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کا مسلسل بڑھنا بھی چیلنج ہے۔ ، معاشی ماہر اسدرضوی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد شرائط لاگو ہونا بھی بڑا چیلنج ہوگا۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کیا کر رہی ہے؟چیف جسٹس کا حکومت کو بڑا جھٹکاعوام کے دلوں کی مراد پوری ہونے کا وقت آ گیا بڑا حکم جاری کر دیا گیا

جاوید چوہدری نے ایک امیر کبیر شخص کی سچی کہانی بیان کردی ، والدین ضرور ملاحظہ کریں