in

سابق صدر مملکت ممنون حسین انتقال کر گئے‎‎

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق صدر پاکستان ممنون حسین انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اللہ تعالیٰ سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ممنون حسین مُلک کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین ، معروف ٹک ٹاکرکی ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش

پٹرول 11 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تیاری، سمری بھجوا دی گئی