in

ان ملازمین کو پکا کردیا جائے، بڑا اعلان کردیا گیا

ان ملازمین کو پکا کردیا جائے، بڑا اعلان کردیا گیا

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پنجاب سول سرونٹ رول 17 اے کے تحت بھرتی کیے گئے تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعلی کی ہدایات اور کابینہ فیصلہ کی روشنی میں ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام انتظامی سیکرٹریز کومراسلے کی

صورت میں آگاہ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھیجی گئی جس میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کرنے کی منظوری طلب کی گئی، وزیر اعلی کی ہدایات پر سمری منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی،صوبائی کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے سرکلر جاری کرنے کے احکامات دئیے،احکامات کی روشی میں ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ذاتی کاوش پر پنجاب کے تمام 44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنادیاگیاہے۔اب تمام نرسوں کو ڈپلومہ کی جگہ ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔پاکستان نرسنگ کونسل نے انسپیکشن کے بعد تمام44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں منتقلی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اب نرسز ماسٹرزاور پی ایچ ڈی کرسکیں گی۔تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نرسزکی حالت بہتر کرنے کااقدام نہیں اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق تمام 44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنادیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار500میل نرسز کو بھرتی کیاگیاہے۔شاہدرہ نرسنگ کالج کو میل نرسنزکی تربیت کیلئے مختص کردیاگیاہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک گلاس دودھ اور 5 روپے کی یہ چیز ، طاقت کا ایسا کمال نسخہ جس نے 90 سال کے بوڑھوں کو بھی شادی کرنے پر مجبور کر دیا

بیڈروم کی دیوارسے رات کو مسلسل آوازیں آنے پر جب دیوار کو توڑا گیا تو اندر سے کیا نکلا