ن لیگ کا پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا!30 سے 40 لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لئے تیار، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
سرگودھا(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے، اب انہیں تلاشی دینا ہو گی اور تحائف میں ملنے والی قیمتی گھڑیاں اور سونے کے ہار واپس کرنا ہونگے جبکہ پی ٹی آئی کے 30 سے 40 لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سرگودھا آمد پر ڈویژن کے چاروں اضلاع کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی اوربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن اپنے عروج پر ہے۔عمران خان نے چور مچائے شور والی باتیں شروع کر رکھی ہیں جو کل تک کہتے تھے مہنگائی ہو، پیٹرول مہنگا ہو تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے اور آج کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ پیٹرول گیس بجلی گھی ادویات کی قیمتوں میں خوف ناک حد تک اضافہ کردیا گیا جبکہ عوام یہ سارا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کٹوں اور انڈوں سے انقلاب لانے والا وزیر اعظم خود کرپشن کی دلدل میں پھنس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈینس این آر او کا ماں باپ نہیں بلکہ ان کا دادا پیش کیا گیا۔ نیب کو بی آر ٹی میں کرپشن نظر نہیں آ رہی۔اسی طرح چینی، مالم جبہ اور ادویات میں انہیں کرپشن نظر نہیں آئی۔ وزیر اعظم اپنی اور اپنے خاندان کی تلاشی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپر پر وزیراعظم اور ان کے وزرا استعفے دیں۔ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر سطح پر پی ٹی آئی گورنمنٹ کا مقابلہ کریں گی اب عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے ان کو تلاشی دینا ہو گی۔