اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر کے مختلف گیسٹ ہاؤسز میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ویڈیو سکینڈل کا جو واقعہ ہے،اس میں ملوث ملز تو پکڑے گئے مگر جو گیسٹ ہاؤسز میں ویڈیو تیار کر تا ہے اور خفیہ کیمرے لگاتا ہے وہ ملزم کہاں ہے۔
یہ کام صرف اسلام آباد ہی نہیں بلکہ ہر بڑے شہر میں کام ہو رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی گفتگو کررے ہوئے انہیوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد واقعہ کے بعد جب وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور ایکشن ہوا تو ایک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی اس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے کن کن شہروں میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں نوجوان جوڑے پر تشدد اور نازیبا ویڈیو کے کیس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے ملاقات کی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق استفسار کیا۔آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو کیس پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے متاثرہ لڑکا لڑکے کے بیانات اور پولیس کی تفتیش سے متعلق آ گاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے۔وزیراعظم نے کیس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پولیس کو کیس منطقی انجام تک پہنچانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔ ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے
وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔جبکہ سلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے بھی یقین دہانی کروائی تھی کہ مقدمے میں نامزد یا ویڈیو میں نظر آنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان مرزا گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، متاثرین
کی جانب سے شکایت درج نہ کروانے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔