in

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 اموات ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر دم توڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ناصرف یومیہ

کیسز کی تعداد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، بلکہ جولائی 2021 کے بعد پہلی مرتبہ زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی 40 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی۔مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی جبکہ مصدقہ کیسز کی مجوموی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974 رہ گئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 13 کی حالت تسویشناک ہے۔ دوسری جانب کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث حکومت نے ہفتہ وار ایک روز کی کاروباری بندش ختم کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے7 دن کھلی رہیں گی، سینما اور مزارات مکمل ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کھول دیے گئے، شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں افراد کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کس کے نام پر رکھ دیا؟ یقین کرنا مشکل

لیکن ڈاکٹر صاحب نے مجھے بازو سے پکڑ لیا اور بولے