in

اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث سگے بھائی گرفتار

اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث سگے بھائی گرفتار

اسلام آباد(این این آئی)سٹی زون کے تھانہ کوہسار پولیس نے شہر اقتدار میں گن پوائنٹ پر موبائلز فونز اور نقدی چھینے کی 120 وارداتوں میں ملوث گینگز کے دو سگے بھائی گرفتار کرلئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے 20 عدد قیمتی موبائلز فونز اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلئے گئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر سلیم اور احسن سلیم شامل ہیں ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع بھر میں 120 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان لاہور پولیس کو بھی 15 وارداتوں میں مطلوب تھے۔

۔ ترجمان کے مطابق زیادہ تر وارداتیں سٹی اور صدر زون کے تھانہ کراچی کمپنی، شالیمار، گولڑہ، مارگلہ ،آبپارہ اور رمنا کے علاقوں میں کی ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،ملزمان سابق ریکارڈیافتہ ہیں اشتہاری بھی تھے ،کارروائی ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خواجہ سراؤں نے پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،

لڑکی کے اپنے دوست ہی اصل مجرم نکلے کھول کر دیکھیں