بستر کی چادر کے نیچے صابن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ عام سی چیز کا ایسا فائدہ کے آپ بھی یہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
کیا آپ نے کبھی لیٹے لیٹے اپنے پاؤں ہلائے ہیں؟ اکثر لوگ اس عادت میں مبتلا ہوتے ہیں اور بستر پہ لیٹتے ہوئے غیر ارادی طور پت اپنے پیر ہلانے لگتے ہیں۔
یہ بات جتنی معمولی لگتی ہے اکثر اتنی معمولی نہیں ہوتی۔ آج کے آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ کیفیت دراصل کیا ہوتی ہے۔
ریسٹ لیس لیگ سینڈروم
ریسٹ لیس لیگ سینڈروم یعنی بے آرام ٹانگیں ایک ایسی بیماری ہے جس کا تعلق انسانی دماغ سے ہے جس میں اعصاب جسم کی حرکت کو قابو نہیں کرپاتے۔ یہ کیفیت 40 سال کی عمر
کے بعد زیادہ لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ ریسٹ لیس لیگ سینڈروم میں سونے سے پہلے، بیٹھئے بے چینی میں ٹانگیں ہلانا، پیروں میں بے چینی اور سنسناہت کا احساس ہوتا ہے۔
بستر کی چادر کے نیچے صابن
ماہرین کے مطابق اس کیفیت سے نجات کا کوئی حتمی طریقہ تو موجود نہیں البتہ ورزش، چائے یا کافی سے پرہیز اور پیروں پر مالش سے
اس سے کسی حد آرام مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور طریقہ ہے جس سے انسانی اعصاب کو تقویت اور سکون ملتا ہے وہ یہ کہ لیونڈر صابن کو بستر کی چادر کے نیچے رکھ کر سویا جائے۔
اگرچہ یہ طریقہ سائنس سے تو ثابت شدہ نہیں لیکن لیونڈر کی خوشبو اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور نیند لانے میں مددگار ہوتی ہے۔