in

پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں! آٹے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے لگا؟ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں! آٹے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے لگا؟ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

مکوآنہ (نیوز ڈیسک )جڑانوالہ میں محکمہ فوڈ کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا مارکیٹ میں آٹا 80 روپے فی کلو جبکہ گندم 2350 روپے فی من فروخت ہونے لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کا کوٹہ فلور ملز مالکان کو 1950 روپے فی من کے حساب سے جاری کیا جا رہا ہے تاکہ آٹا حکومتی نرخوں میں فروخت کروایا جا سکے لیکن محکمہ

فوڈ کی ناقص پالیسیوں کی بدولت کوٹہ صرف فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے اور آٹا چکیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہےمہنگی گندم خرید کر مہنگے داموں آٹے کی فروخت کر رہے ہیں جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر آٹا چکیوں سے خریدتے ہیں جہاں سے با آسانی آٹا مل جاتا ہے جبکہ آٹا چکی مالکان کو گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہ کرنا عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا چکیوں کو سرکاری کوٹہ فراہم کیا جائے تاکہ عوام تک سستا اور معیاری آٹا پہنچ سکے۔ دوسری جانبجڑانوالہ شہر میں سبزیوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں دوکانداروں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے انکار کر دیا ہے انتظامیہ اس پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر میں بھی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں سبزیاں غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں آلو 80 روپے ادرک 600 روپے پیاز 50 روپے سبز مرچ 100 روپے لہسن 200 روپے مٹر 200 روپے گوبھی 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ سبز منڈی میں کسی بھی دوکاندار نے گورنمنٹ کی طے شدہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

دل کا دورہ خوفناک ثابت ہوا۔۔۔ زرتاج گل کے حوالے سے انتہائی افسوسناک اطلاعات